19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:20
اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت5.7ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تاجکستان کی سرحد پر تھا۔اسلام آباد ،پشاور،سوات کے علاوہ مردان،نوشہرہ،لوئردیر،غذر،میران شااور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔