19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:10
لاہور ہوئی کورٹ نے غیر معیاری پولیوویکسین کیخلاف کیس نمٹادیا
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے حکم دیا ہے کہ بچوں کوپولیوقطرے پلانے سے پہلے انکے والدین کو یقین دلایا جائے کہ پولیوویکسین موثرہے،غیرمعیاری اورزائد المیعادتو نہیں، انہوں نے یہ حکم غیر معیاری پولیوویکسین کیخلاف کیس نمٹاتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے ویکسین کومحفوظ رکھنے والے آئس بوکس عدالت میں پیش کیے اورپولیو ویکسین کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیاگیا ،ان کاکہناتھاکہ پولیو مہم سے قبل ٹیموں کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے ،اس سال عوام کی آگاہی کیلئے اشتہاری مہم بھی شروع کی گئٍی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی۔