20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:43
لاہور :عید الفطر کے دلکش ملبوسات کی نمائش کیلئے رنگا رنگ فیشن شو
جیو نیوز - لاہور . . . .لاہور میں عید الفطر کے دلکش ملبوسات کی نمائش کیلئے رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا جس میں ماڈلز نے کیٹ واک کے جلوے بھی بکھیرے۔مقامی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ہونے والا یہ شو فیشن ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تخلیقات کی نمائش کیلئے سجایا گیا تھا جس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مشرقی ملبوسات شائقین کی توجہ کا باعث رہے۔ شو میں عروسی اور پارٹی وئیر کولیکشن کے علاوہ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے ملبوسات بھی نمائش کئے گئے جنہیں نئے ماڈلز کی پر اعتماد کیٹ واک نے مزید دلکش بنا دیا۔ طلبا کے مطابق پاکستان میں فیشن ڈیزائنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس کی سرپرستی کرنے سے پاکستان کا بہتر امیج سامنے لانا انکا مقصد ہے۔