تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:15

لاہور :بارش کے پیش نظر رمضان بازاروں کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا

جیو نیوز - لاہور . . . .لاہور انتظامیہ نے مون سون کے دوران آندھی اور بارش ہونے کی صورت میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رمضان بازاروں کے تمام عملے کو الرٹ کردیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے لاہور کے تمام ٹاوئنز کے عملے کو رمضان بازاروں میں بارش اور آندھی کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا ہے۔رمضان بازاروں میں گوشت۔فروٹ اور سبزیوں کی وافر فراہیم کو یقعینی بنانے کے لیے کمیٹاں قائم کردی گئیں ہیں۔ جبکہ ٹریفک کا عملہ رمضان بازاروں کو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہوگا۔جبکہ ڈی سی او لاہور نے شہر کی مساجد میں نماز کے اوقات کار میں واسا کی مدد سے پانی کی فراہمی کو یقعینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.