20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:37
بنوں،رشتے کے تنازع پر خاتون سمیت3افراد قتل
جیو نیوز - بنوں… بنوں میں رشتے کے تنازع پر ایک خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانا غوری والا کے علاقے تاجی خیل میں رشتے کے تنازع پر ملزما ن نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی ، جس سے گھر میں سوئی ہوئی ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر ہی ہلا ک ہوگئے ،فائرنگ کے ملزمان فرار ہوگئے ، ہلاک ہونیوالے افراد کو بنوں ڈسٹر کٹ اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔ ملزمان کے گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بند ی کردی گئی ہے۔