20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:37
36گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے بلوچستان کی بجلی بحال
جیو نیوز - کوئٹہ… گدو سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی 36 گھنٹے بعد دور کر لی گئی جس کے بعد بلوچستان کے 16 اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق گدو، کوئٹہ مین سپلائی لائن میں جمعرات کی شام چھ بجے جو فنی خرابی پیدا ہوئی تھی ، اسے درست کر کے بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کی اس مرکزی ٹرانس میشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ،پشین، زیارت، مستونگ قلات سمیت صوبے کے16اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔چھتیس گھنٹے شہریوں بجلی سے محروم رہے اورانھیں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔