تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:59

توہین عدالت ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سماعت23جولائی کو ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے خلاف نئے قانون کو چیلنج کرنے کیلئے دائر آئینی درخواستوں کی آئندہ ہفتے سماعت کی خاطرچیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں موجود ہوتے ہوئے توہین عدالت قانون کے خلاف دائر پٹیشن پر ابتدائی سماعت کی تھی ، اس پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی ، وزیرقانون،اٹارنی جنرل، کیبنٹ ڈویڑن کو نوٹس جاری کردیئے تھے جبکہ سماعت 23 جولائی کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا،توہین عدالت کے اس نئے قانون کے خلاف 18 مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، اب عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے، عدالتی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس جوادخواجہ اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.