20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:15
شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد ہلاک
جیو نیوز - شیخوپورہ … موٹروے پر شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق موٹروے پر ایک کار میں سوار تین افراد لاہور سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب ان کی کار ایک تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تینوں افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔