20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:15
کراچی،اسکول کے قریب ملنے والا20کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی واقع ایک اسکول کے قریب 20 کلو وزنی بم برآمد ہوا جس پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔ حکام کے مطابق بم سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا ، اور اس میں بال بیرنگ ،نٹ بولڈ اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد کی گئی ہے ، جبکہ بم بم بفرزون ،قائد آباد اور سپر ہائی وے سے ملنے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے ۔