20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:4
مالاکنڈ ،ہزارہ اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود
جیو نیوز - کراچی… مالاکنڈ ،ہزارہ اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود ہے،اسکردو میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ،پنجاب،بلوچستان اور سندھ بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ اسکردو اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیاہے،گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ سندھ کے علاقوں نواب شاہ،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو اور سکھر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہتا ہے۔ پنجاب میں کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد دوبارہ گرمی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ بہت سے علاقے بدستور گرم ہے۔