تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:20

بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ وفاقی حکومت نہ جانے پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہی ہے۔ ٹینٹ آفس لاہور میں شہریوں کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا منافع دیگر صوبوں کی کمپنیوں کے نقصانات کو پورا کرنے پر صرف ہو رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدات کی جس میں کرول گھاٹی اور پہنی روڈ پر 2 انڈرپاسز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.