تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:10

آرمی ایکٹ رول 13کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل میں بغیر وجوہ بتائے سزا دینے سے متعلق آرمی ایکٹ کے رول نمبر تیرہ کے خلاف کئی برس پرانی دائر آئینی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئے ہیں ۔ کرنل ریٹائر ڈ اکرام الحق نے سپریم کورٹ میں 1999ء کو آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں آرمی ایکٹ کے رول 13 کو آئین سے متصادم کہتے ہوئے چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج ایک بار پھر اس کی ابتدائی نوعیت کی سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد اس پر وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ، اس سے پہلے چیف جسٹس اور بنچ کے رکن جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس میں کہاکہ 18ویں ترمیم سے پہلے آئین کا آرٹیکل 4 اور اب 10 اے ، فیئر ٹرائل کا حق دیتے ہیں، ایک عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے کہ کورٹ مارشل میں دی گئی سزا کی وجوہات بتانا چاہیئں، ججز نے کہاکہ سزا دیتے ہوئے اس کی وجوہات بھی بتائی جانی چاہیئں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.