20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:58
جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا پانچواں مرحلہ مکمل
جیو نیوز - وانا… جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر حصوں سے پندرہ سو سے زائد خاندان سراروغہ اور دیگر علاقوں میں پہنچ گئے ،جس کے بعد متاثرین کی واپسی کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل احمد محمود حیات نے سراروغہ پہنچنے والوں کا استقبال کیا۔ متاثرین کو ٹانک کے علاقہ کوڑ سے پاک فوج کی سکیورٹی میں سراروغہ روانہ کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ ان کے مکان صحیح ہیں یا خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مکانات صحیح نہیں تو پھر وہاں ہم مزدوری نہیں کرسکتے ۔