تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:48

رحمن ملک کے اپنی ہی خالی سینیٹ نشست پر کاغذات نامزدگی داخل

جیو نیوز - کراچی… مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں رحمان ملک نے علماء اور ٹیکنو کریٹس کی نشست پر تین فارم جمع کرائے ۔ یہ نشست رحمان ملک کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ خالی نشست پر کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 19 اور 20 جولائی دی گئی تھی ، 23 اور 24 جولائی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ، 30 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ اس نشست پر انتخاب 8 اگست کو ہوگا۔ رحمان ملک کاغذات جمع کرانے الیکشن کمشین پہنچے تو صغیر احمد ، رضا ہارون ، وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزراء بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔رحمان ملک کے تجویز اور تائید کنندہ میں ایاز سومرو، مظفر شجرہ دوسرے فارم میں تجویز اور تائید کنندہ نرگس این ڈی خان ، اور غلام مجدد اسران شامل ہین۔رحمان ملک نے دہری شہریت ترک کرنے کا حلف نامہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.