20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
پشاور ، سنہری مسجد روڈ پر فائرنگ ،تین افراد زخمی
جیو نیوز - پشاور… پشاور کے سنہری مسجد روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سنہری مسجد روڈ پر واقع فوٹو اسٹیٹ کی دکان کے مالک اور بعض افراد کے درمیان ہوا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالمزیب نامی شخص سمیت تین افراد زخمی ہوئے تاہم پولیس کے مطابق عالمزیب قتل کے ایک واقعہ میں گواہ ہے جس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔