20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
توہین عدالت نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسپیکر فہمیدہ مرزا
جیو نیوز - اسلام آباد… قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ توہین عدالت کے خلاف نئے قانون کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں بھیجے گئے نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ توہین عدالت قانون کیس میں سپریم کورٹ کا نوٹس ان کے آفس کو مل گیا ہے، اس عدالتی نوٹس کا جائزہ لیکر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔