تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22

اعلیٰ شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر او ایس ڈی بنادیاگیا

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں 4 اعلیٰ حکومتی افسروں کے خلاف لاپتہ شخص کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے پر ایس پی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ افسران کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان نوید بٹ کی اہلیہ نے تھانہ لیاقت آباد میں اپنے شوہر کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، ایف آئی آر سیل کر دی گئی تاہم اس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ مقدمہ درج کرنے پر متعلقہ ڈویژن کے ایس پی اطہر وحید کو او ایس ڈی بنا کر پولیس ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اور نہ ہی اس کی کاپی کسی متعلقہ دفتر پہنچائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس پی اطہروحید نے عدلیہ بچاوٴ مہم میں گوجرانولہ میں سیاسی کارکن گرفتار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جبکہ ان کی ایک مرتبہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی تکرار ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.