20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54
اہم عہدوں پر دہری شہریت والے نہیں ہونے چاہیئں،رحمن ملک
جیو نیوز - کراچی… وفاقی مشیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے سیاسی جماعتوں نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ صدر، وزیراعظم، وزیرخزانہ سمیت اہم وزارتیں دہری شہریت رکھنے والوں کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔ سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ میرے استعفے کی بنیادی وجہ نوازشریف کا دہری شہریت پر میرے متعلق بیان تھا امید ہے اب شریف برادران دہری شہریت کے بل پر پارٹی کو ہدایت کریں گے تاکہ بیرون ملک ہزاروں پاکستانی اس کا نشانہ نہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ دہری شہریت کا حامل شخص منتخب ہوجاتا ہے تو وہ صدر، وزیراعظم، وزیرخزانہ سمیت دیگر اہم وزارت نہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن کے امتحان کا وقت آگیا ہے بل پارلیمنٹ میں ہے دیکھتے ہیں کیا نتائج نکلتے ہیں۔