تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:44

لاہور، آئینی استثنیٰ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر

جیو نیوز - لاہور… صدر ، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو استثنیٰ کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 248 کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں توہین عدالت ایکٹ 2012 کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار محمد جمیل ایڈووکیٹ نے وفاق پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔پارلیمنٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صرف اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے قانون سازی کرے ، مگر پارلیمنٹ نے ذاتی مفادات کے لئے قانون سازی کی۔ اسلام، قرآن اور سنت کی روشنی میں کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعلیٰ شخصیات کو استثنیٰ دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 248 کو قرآن و سنت سے متصادم قرار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.