تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:44

کراچی،بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی… وزیر اعلی سندھ اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان ملاقات میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلی ہاوٴس میں کی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقا ت کی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں بھتہ خوروں،ٹارگٹ کلر اور دوکانداروں کو پرچی بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس کو مجرموں سے مقا بلے کے لیے خصوصی ٹریننگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے لیے 25 سے 30 ہزار کی نفری نا کافی ہے مزید 10 ہزار پولیس اہلکاروں کا جلد اضافہ کیا جارہاہے، انھوں نے کہا رمضان شریف میں مجرموں کی کارروائیاں حکو مت اور قانون نافذ کر نے والوں کے لیے چیلنج ہے اور حکومت ان کے خلاف موثر کارروائی کریگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں واردات کا ذمہ دار ایس ایچ او ہوگا۔ ملاقات میں رحمان ملک نے کہ اکہ بھتہ کی پرچیاں بھیجنے والوں اور ان کے سرپرستوں کیخلاف تھانوں میں پرچیاں درج کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.