20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:2
آئین نے عدلیہ کو سیٹی بجانے والا بنایا، جسٹس (ر)رمدے
جیو نیوز - لاہور… سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ آئین نے عدلیہ کو سیٹی والابنا دیا،عدلیہ بنیادی حقوق سے متصادم قانون کا کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ ایوان عدل لاہور میں لاہور بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے کاکہنا تھا کہ وکلاتحریک چند معزول ججوں کی بحالی کی تحریک نہیں تھی،ججز نے زبردستی کی ریٹائر منٹ کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ عوام نے ہمیں تسلیم کر رکھا تھا ،انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے یہ تسلیم کیا کہ وکلا نے صرف خون ہی نہیں بہایا ،جانیں بھی قربان کیں۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل رمدے کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف میں عدلیہ شامل نہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 8 میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنا سکتی ۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے چپڑاسی تک کی تنخواہیں پارلیمنٹ کم نہیں کر سکتی، پارلیمنٹ کے آئین کے منافی قانون کو عدلیہ کالعدم کر سکتی ہے ۔