20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:51
کراچی: بھتہ خورمقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کھارادر سے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم کومقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں برتن مارکیٹ سے تاجروں کو بھتہ کے پرچیاں موصول ہوئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ،پولیس جب موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمی بھتہ خور کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔