20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:7
سروس اسٹرکچرسے متعلق ینگ ڈاکٹرزسے تجاوز طلب
جیو نیوز - لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ جو کچھ اپنے سروس اسٹرکچر سے متعلق چاہتے ہیں وہ تحریری طور پر عدالت میں پیش کریں۔ یہ تجاویز پنجاب حکومت کو بھجوائی جائیں گے اور اُن کا موقف سننے کے بعد عدالت معاملات طے کرے گی۔درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل زمان نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹر سروس اسٹرکچر میں جو مانگ رہے ہیں اگر وہ دیا جائے تو ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ سول سرونٹس کی تعریف میں آنے والے تمام انجینئر، سینیٹری ورکرز اور دیگر ملازمین بھی یہ سب کچھ مانگیں گے۔ پنجاب حکومت دوسرے صوبوں سے ہٹ کر کوئی سروس اسٹرکچر نہیں بنا سکتی۔ ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عباس نے عدالت کو بتایاکہ وہ گاڑیاں اور گھر نہیں لیتے، جو مانگتے ہیں اِس پر حکومت کا صرف تین ارب پچاس کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔ عدالت نے مزید کارروئی24 جولائی تک ملتوی کر دی۔