تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:51

پشاور: ایف سی پلازہ کے قریب فائرنگ، پولیس گارڈ سمیت تین افراد زخمی

آج نیوز - پشاور کے علاقے میں ایف سی پلازہ کے قریب فائرنگ سے پولیس گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سنہری مسجد کے قریب واقع فوٹو اسٹیٹ کی دکان پر آپس کی تکرار کے بعد نوجوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا صدر عالم زیب اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.