تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:56

حیدرآباد میں ڈاکووٴں نے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

جیو نیوز - حیدرآباد …حیدرآباد میں ڈاکووٴں نے بینک سے 35 لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ مزید تین وارداتوں میں بھی شہریوں کو لاکھوں روپے سے ہاتھ دھونا پڑے۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر سات میں واقع نجی بینک سے چھ مسلح افراد نے عملے اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر پینتیس لاکھ روپے لوٹ لئے۔حیدرآباد ہی کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر موبائل فرنچائز سے تین مسلح ڈاکووٴں نے ساڑھے چھ لاکھ روپے اور گیارہ موبائل ،سائٹ ایریا میں تاجر سے چھ لاکھ روپے جبکہ قاسم چوک سے بھی ڈاکووٴں نے بینک سے رقم لے جانے والے شخص کو ڈھائی لاکھ روپے سے محروم کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.