20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:45
ضمنی الیکشن میں ہارنے والی پارٹی زمینی حقائق جان لے،کامل آغا
جیو نیوز - لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست سے دوچار ہونے والی پارٹی کو زمینی حقائق کا علم ہو جانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں ق لیگ کے مرکزی رہنما کامل آغا نے کہا کہ این اے 151 کے نتیجے سے ثابت ہو گیا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پراپنے ووٹ کا استعمال کرینگے،سندھ، خیبر پختونخواہ اور در در کی خاک چھاننے والے لیڈر پہلے اپنے گھر کو سنبھالیں ،آئندہ الیکشن میں ان کی تکبر ، اور پراپیگنڈہ کی سیاست دم توڑ جائے گی، کامل علی آغا نے کہا کہ ملکی تقدیر بدلنے کے دعویدار منافقوں کی طرح چھپ کر انتخابی مہم چلاتے رہے۔