20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:29
امریکا سوری نہ بھی کرتا تو حکمران نیٹو سپلائی کھول دیتے،منور حسن
جیو نیوز - لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہاہے کہ سلالہ حملے پر امریکہ ”سوری“ نہ بھی کرتا تو پاکستانی حکمران نیٹو سپلائی کھولنے پر تیار تھے ۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن کاکہناتھا کہ امریکہ کو ’سوری‘ تک لانے میں عوام کے دباوٴ کا عمل دخل ہے،،حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں نے پاکستان کا مستقبل تاریک کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی غور خاک میں مل چکا ہے لیکن پاکستان کے بزدل حکمران اب بھی امریکی حکم پر ملکی سلامتی اور خود مختاری کو داوٴ پر لگا کر نیٹو سپلائی بحال کر چکے ہیں۔