20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:12
توانائی بحران میں پاکستان کی مدد جاری رکھی جائیگی،یو ایس ایڈ
جیو نیوز - لاہور…یو ایس ایڈ پنجاب کے ڈائریکٹر گیل اسپینس کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے ،امریکہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ لاہور میں یوایس ایڈ اور لیسکو کے اشتراک سے پانچ روزہ تربیتی کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیل اسپینس نے کہاکہ کورس کا مقصد پاکستان میں بجلی تقسیم کرنیوالی کمپنیوں کے پلاننگ اور انجینئرنگ شعبوں کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے،امریکہ کی کوششوں سے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نقصانات میں ایک ہزار میگاواٹ تک کمی لائی جا سکے گی۔تقریب سے یو ایس ایڈ کے نمائندہ مسٹر سجاد،جے آر ڈک اور شرافت سیال نے خطاب کیا۔