20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:18
شیخوپورہ میں پولیس کا چھاپہ،گرینیڈ اور رائفلز برآمد
جیو نیوز - شیخوپورہ …شیخوپورہ کے قصبے بھٹر میں پولیس نے چھاپہ مار کر اڑسٹھ گرینیڈ اور نو جدید رائفلیں برآمد کر لیں،دو مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کر لیے گئے۔اے ایس پی شیخوپورہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ برآمد ہونے والے خطرناک اسلحہ میں بڑے سائز کے اُنچاس اور چھوٹے سائز کے نو گرینیڈ کے ساتھ جدید قسم کی نو رائفلزبھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خطرناک اسلحہ خفیہ کمروں میں چھپایا گیا تھا،گرفتار کیے گئے دو افراد اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق یہ اسلحہ دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانے کا امکان تھا۔