تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:52

ساحلی علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

جیو نیوز - کراچی…محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ، چاند غروب آفتاب کے 42 منٹ بعد تک دیکھا جاسکتاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف ہے۔ جیوانی ،پسنی ، حیدر آباد ، کراچی ،اور نواب شاہ میں چاند نظر آسکتا ہے۔راول پنڈی ،اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور یہاں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 23 منٹ ،کوئٹہ میں 7 بج کر 39 منٹ اوراسلام آباد میں 7 بج کر 19 منٹ پرہو گا۔غروب آفتاب کے 42 منٹ بعد تک چاند دیکھا جاسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.