20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:38
گیاری سے مزید 4شہیدفوجی جوانوں کی لاشیں مل گئیں
جیو نیوز - راولپنڈی…سیاچن کے علاقے گیاری سے برف میں دبے مزید چار شہیدفوجی جوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن کے علاقے گیاری سے آج برف کے تودے تلے دبے مزیدچار فوجی جوانوں کے جسد خاکی ملے ہیں۔ اب تک ملنے والی شہدا کی لاشوں کی تعداد 61ہوگئی ہے۔