20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:11
حج کرپشن کیس کیسماعت ملتوی 25جولائی تک ملتوی
جیو نیوز - راولپنڈی…حج کرپشن کیس میں وکیل صفائی کے نہ آنے کے سبب کوئی کارروائی نہ ہوسکی اور سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی گئی۔راول پنڈی میں اسپیشل جج سنٹر ل کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامدسعید کاظمی،سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل اور آفتاب اسلام راجہ پیش ہوئے۔ ملزم راوٴ شکیل کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ دو گواہ ،سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکارمحمد یاسین اور عبدالرشید بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بیانات بھی قلم بند نہ کیے جاسکے۔ مقدمہ کی مزید سماعت اب 25جولائی کو ہوگی۔