20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:55
کراچی: آج خاتون سمیت مزید 5 افراد قتل کر دیئے گئے
آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری تھم نہ سکی۔ ایک خاتون سمیت مزید پانچ افراد موت کی گھات اتار دیئے گئے۔ رواں ماہ قتل ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو چھیالیس تک جاپہنچی ہے۔ جمعہ کو قتل کے واقعات کا آغاز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی سے ہوا جہاں پسند کی شادی کی خواہش مند لڑکی کو باپ نے قتل کرڈالا۔ جس کے بعد نیپیئر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گلفام مسیح کے نام سے شناخت کیا گیا اسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ عزیز آباد میں ندیم نامی نوجوان نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ زمان ٹاوٴن تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر اکیاون سی میں لیاقت علی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ عزیز آباد تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں نامعلوم افراد جمیل نامی شخص کو موت کی نیند سلا کر فرار ہو گئے۔ مقتول قوم پرست جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔