21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:11
لاہور، لٹن روڈ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں
جیو نیوز - لاہور… لاہور کے علاقے لٹن روڈ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا ،،مقتول خود بھی مسلح تھے جبکہ جوہرٹاوٴن میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس کے مطابق لٹن روڈ پر دو نوجوانوں کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔دونوں کی شناخت ملک محمد اسلم اور عامر سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ان میں سے ایک اندرون بھاٹی گیٹ جبکہ دوسرا لوہاری کا رہائشی ہے۔لیکن تاحال نہ تو یہ معلوم ہو سکا ہے کہ انھیں کسی اور نے قتل کیا ہے یا وہ آپس میں جھگڑے تھے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس جمع کرا دی ہیں۔دوسری طرف اللہ ہو چوک جوہرٹاوٴن میں پولیس کا گاڑیاں روک کر لوٹنے والے دو ڈاکووٴں سے آمنا سامنا ہو گیا،،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔