21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:15
خیبرپختونخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال
جیو نیوز - پشاور… دریائے کابل میں ورسک اور نوشرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وراننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کے اخراج 38 ہزار 200 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوشرہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 56 ہزار 9 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔