تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:48

روزے دار سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ بھگتنے پر مجبور

جیو نیوز - لاہور… حکمرانوں نے دعوے تو کئے تھے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،مگر ان دعووٴں کے برعکس بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کا 4ہزار میگاواٹ کے ہندسے کو چھْو گیا ہے،جس کی وجہ سے سحری اور افطاری سمیت دیگر اوقات میں بھی روزے داروں کو بجلی کی باربار بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13ہزار 502 اور طلب17ہزار502 میگاواٹ رہی۔اس طرح بجلی کا شارٹ فال ایک بارپھر بڑھ کر4ہزار میگا واٹ ہوگیا،ترجمان کے مطابق کراچی کو720 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔شارٹ فال بڑھنے سے رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پنجاب کے شہروں اوردیہات میں گرمی اورحبس کے ستائے روزے دار، سحری اور افطاری سمیت دیگر اوقات میں بھی بجلی کو ترس کر رہ گئے ہیں،کئی علاقوں میں مسلسل 2،دوگھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.