21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:4
گوادار میں لیویز چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ،6اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - گوادر… ضلع گوادر میں نامعلوم افراد کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے پیشی کان میں نامعلوم افراد نے نامعلوم سمت سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کردیااس موقع پر چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔