تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:48

خانیوال،شہباز شریف مقتول خاتون کے گھر پہنچ گئے

جیو نیوز - خانیوال … وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں قتل ہونے والی خاتون کے گھر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے کا امدای چیک بھی دیا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر کچا کھوہ پہنچے جہاں سے وہ چک نمبر 15 / 8 اے۔ آر کے رہائشی محمد صدیق کے گھر گئے جس کی بہو مریم بی بی کو 3 روز قبل انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیراعلی شہباز شریف نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا اور یقین دہانی کروائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی اور انہیں انصاف ملے گا اس موقع پر آر پی او ملتان سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے تمام حالات کو جاننے کے لئے وہ خود محمد صدیق کے پڑوسی کے گھر گئے اور علیحدگی میں تمام معلومات اکٹھی کیں۔ وزیر اعلی کی آمد کا سن کر ملزم پارٹی کی خواتین ان سے ملنے وہاں پہنچی لیکن سیکورٹی اسٹاف نے انہیں وزیراعلی سے ملنے نہ دیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.