تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:54

برطرف ملازمین بحال کردیئے جائیں گے، چیئرمین ناردرا

جیو نیوز - اسلام آباد…چیئرمین نادرا طارق ملک نے ادارے میں ہڑتال کرنے پر برطرف کئے جانے والے ملازمین کو ماہ رمضان شروع ہونے اور عید کی آمد کے پیش نظر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نادرا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نادرا میں 61 ملازمین کی برطرفی بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ، سرگودھا، سکھر میں کی گئی تھی۔ چیئرمین نادرا نے برطرف ملازمین کی مالی مشکلات دیکھتے ہوئے ان کی بحالی کی کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے بحال ملازمین سے کہاہے کہ وہ عوام کی سہولیات کے لئے دل لگاکرکام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.