21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:54
رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابوپایاجائے،صدرزرداری
جیو نیوز - اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزادکشمیر کے علاوہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے یہ ہدایات چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خطوط کے ذریعے دی ہیں۔صدر کاکہناہے کہ مقدس مہینے میں کسی بھی چیزکی قیمت میں اِضافے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ صدر زرداری نے متعلقہ حکام کو شہری اور دیہی علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔