تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:45

مقتول پیپلز پارٹی کے کارکن کے اہل خانہ کا بلاول ہاوٴس کے باہر مظاہرہ

جیو نیوز - کراچی…اورنگی ٹاوٴن میں چند روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پیپلز پارٹی کے کارکن شاہین بہاری کے اہل خانہ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بلاول ہاوٴس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔بلاول ہاوٴس کے باہر مظاہرے میں شریک پیپلز پارٹی اورنگی ٹاوٴن کے کارکن شاہد امجد عرف شاہین بہاری کے اہل خانہ نے بتایا مقتول چار بچوں کا باپ تھا اور کئی روز گذرنے کے باوجود پولیس یا حکام نے ان کی دادرسی نہیں کی۔شاہد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹاپیپلزپارٹی کا کارکن تھا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کا کوئی راہنما ان کے پاس تعزیت تک کیلئے نہیں آیا۔مقتول کے ورثاء کے احتجاج پر پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم اور ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی بلاول ہاوٴس چورنگی پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.