22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:55
بلدیاتی نظام کے قانون کیلئے پی پی ایم کیو ایم کور کمیٹی کا اجلاس
جیو نیوز - کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا۔ وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کے اجلاس کے دوران سندھ میں بلدیاتی نظام کے قانون پر مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بلدیاتی کے قانون پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جائے۔ صوبے کی دونوں بڑی جماعتیں بلدیاتی نظام کے معاملے پر سنجیدہ ہیں۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد ہی بلدیاتی نظام کے قانون پر معاملات طے پا جائیں گے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا آئندہ اجلاس 25 جولائی کو وزیراعلی ہاوس میں ہو گا۔