22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:46
خیر پور : نہری پانی کی چوری کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی بھوک ہڑتال
جیو نیوز - خیرپور …خیرپور نہری پانی چوری کرنے والے وڈیروں کے خلاف سندھ ہاری کمیٹی کی پھول باغ میں 2ماہ سے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔ خیرپور میں نہری پانی چوری کرنے والے وڈیروں اور ٹیوب ویلوں کی بندش کے خلاف سندھ ہاری کمیٹی کی 50ویں روز بھی پھول باغ میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی رہنماء کامریڈ غلام رسول سہتو کا کہنا ہے کہ بااثر سردار دھمکانے اور سیاسی جماعتوں کے لوگ بلیک میل کرنے آرہے ہیں۔بااثر سردار دھمکانے اور سیاسی جماعتوں کی بلیک میلنگ سے بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔