تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:18

تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں، بشیر بلور

جیو نیوز - پشاور … خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے طالبان ترجمان کے افغان سرحد سے پاکستان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کے اس واضح بیان سے ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو یہ کہتی رہی ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے۔ بشیر احمد بلور نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتیں بھی در پردہ طالبان سے ملی ہوئی ہیں۔ بشیر بلور نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی جنگ پر سیاست سے گریز کریں اور سب مل کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی بقا اور سا لمیت کے لئے عوامی نیشنل پارٹی آخری دم تک دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.