تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:35

فیصل آبادمیں 75سالہ بوڑھی ماں پر بیٹوں کا تشدد

جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعے پر دو بیٹوں کا پچھتر سالہ بوڑھی ماں پر تشدد زخمی خاتون کو محلے داروں نے بچا کر اسپتال پہنچا دیا ،واقعہ فیصل آباد کے علاقے نثار کالونی میں پیش آیا جہاں پچھتر سالہ رشیدہ بی بی کے دو بیٹوں جاوید اور یونس نے جائیداد میں دوبارہ حصہ دینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر اپنی بوڑھی ماں پر تشدد شروع کر دیا بوڑھی خاتون کے چیخیں سن کر اہل محلہ اکھٹے ہو گے اور انہوں نے بزرگ خاتون کو اس کے بیٹوں سے بچایا اور زخمیحالت میں سول ہپستال منتقل کر دیا جہاں زخمی خاتون کو طبی امداددی جا رہی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رشیدہ بیگم کی طرف سے درخواست ملتے ہی حملہ آور بیٹوں کے خلاف کاروائی کی جاے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.