تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:13

صحرائے تھرکے سرحدی علاقوں میں نایاب ہرنوں کی نسل کشی

جیو نیوز - ننگر پارکر…صحرائے تھرکے سرحدی علاقوں میں نایاب ہرنوں کے بڑے پیمانے پہ شکار کے ذریعے نسل کشی جاری ہے۔تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر اور دیگر سرحدی علاقوں میں بااثر وڈیروں کی جانب سے نایاب اور قیمتی جانوروں کے شکار میں تیزی آگئی ہے۔دو روز قبل ننگر پارکر کے علاقے میں مقامی شکاریوں نے ویرانوں سے بھٹک کر آنے والے خوبصورت اور نایاب ہرن کی جان لے لی۔آج ایک اور نایاب ہرن کو شکار کرکے ہلاک کردیا گیا۔ ملزمان ہرنوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرتے ہیں۔شکاریوں کے اس اقدام کے خلاف دیہاتیوں نے سخت احتجاج کیا اور ہلاک ہونیوالے ہرنوں کو لیجانے سے روکتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کردی جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے 15 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.