23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:29
کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جیل روڈ کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام محمد کو قتل کردیا۔غلام محمد کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔