تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:31

راولپنڈی، ون وہیلنگ کرتے ہوئے حادثہ،3نوجوان ہلاک

جیو نیوز - راول پنڈی … راول پنڈی میں ، سحری کے وقت ، پشاور روڈ پر چوہڑ چوک کے قریب ون وہیلنگ کرتے دو موٹر سائیکل سواروں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان ،موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرے شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایاگیا ، جہاں وہ بھی دم توڑ گیا، مرنے والوں میں 19 سالہ حارث، 21 سالہ عدیل اور 22 سالہ حلیم شامل ہیں، بتایاگیا ہے کہ ان تمام کا تعلق ڈھوک سیداں سے تھا ، پولیس نے مرنے والوں کی میتوں کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.