23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:55
ریلوے کا بند کی گئی6ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
جیو نیوز - لاہور… ریلوے نے بند کی گئیں مزید 6 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہورجاوید انور کے مطابق بند کی جانے والی 4 ٹرینیں پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بحال ہونے والی ٹرینوں میں لاہور فیصل آباد،جڑانوالہ اور شور کوٹ ٹرینیں شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن کی بند کی گئی مزید 10 ٹرینوں کو آئندہ چند روز میں بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب کی حدود میں لوڈ شیڈنگ مظاہرے کے دوران ٹرین کوجلانے پر ٹرینیں بند کی گئیں تھیں۔