تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12

ملتان،لوڈشیڈنگ کے خلاف کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج

جیو نیوز - ملتان… ملتان کے علاقہ بستی نواب پور میں 3 روز سے بند بجلی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجا کھمبے پر چڑھ کر مظاہرہ کیا ۔ ملتان کی نواحی بستی نواب پور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ٹائر جلائے اور کھمبے پر چڑھ گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے ان کے علاقہ میں بجلی نہیں ہے جس سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کو سحر و افطار میں شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ تمام دن بجلی کی بندش کے باعث روزہ دار پریشان رہتے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو حکام کا کوئی اہلکار اب تک نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی بجلی بند ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج گرمی کے باعث انہوں نے روزہ بھی نہیں رکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.